اننت ناگ میں تیند وا سی آر پی ایف میں گھس گیا ، ایک اہلکار زخمی
سرینگر /24دسمبر
جنوبی ضلع اننت ناگ کے کپرن علاقے میں بدھ کی صبح سی آر پی ایف کیمپ میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک چیتے نے احاطے میں گھس کر ناشتے کے اوقات میں اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ کپرن کیمپ میں صبح کے وقت پیش آیا، جب جوان میس میں ناشتے کے لیے جمع تھے۔ اچانک ایک چیتے نے کیمپ میں آکر اہلکاروں پر حملہ کردیا۔
اس واقعہ کے دوران ایک جوان کی شناخت ایچ سی کملیش کمار کے طور پر ہوئی ہے، زخمی ہوئے ہیں۔ اسے فوری طور پر قریبی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی جوان کی حالت مستحکم ہے۔
Comments are closed.