بالہامہ جھڑپ:جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت مکمل
سرینگر:پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بالہامہ میں جھڑپ کے دوران ازجان ہوئے دو جنگجو مقامی ہیں اوردونوں کا تعلق جنوبی ضلع پلوامہ سے ہے ۔ادھر اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جمعہ کو ہونے والے امتخانات کو ملتوی کیا ۔
بالہامہ کھنموہ میں شبانہ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہونے والے دو نوں جنگجوﺅں کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے ۔جاں بحق جنگجو ﺅں میں اوئیس احمد ساکنہ ترال اور شبیر احمد ساکنہ اگہان زی پورہ پلوامہ شامل ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جنگجو نوجوانوں کی نعشیں آخری رسومات انجام دےنے کےلئے ورثاں کے سپرد کردی گئیں ۔
یاد رہے کہ جمعرات کی سہ پہر کو جنگجوﺅں نے بی جے پی لیڈر ڈاکٹر انور خان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر حملہ کیا تھا ،جس کے بعد علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران دو جنگجو محاصرے میں پھنس گئے ۔فوج وفورسز نے بالہامہ کا محاصرہ کرکے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا تھا ،جس دوران طرفین کے مابین جھڑپ ہوئی ،جس میں دو جنگجو ازجان اور سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا تھا ،جسے 92بیس فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
ادھر جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ میں جمعہ کوجاں بحق جنگجوﺅں کی یاد میں تعزیتی ہڑتال رہی جبکہ جاں بحق جنگجوﺅں کے آبائی علاقوں میں احتجاج پھوٹ پڑ نے کی اطلاعات ہیں ۔
دریں اثناء اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جمعہ کو ہونے والے امتخانات کو ملتوی کیا ۔
Comments are closed.