BG 3rd semester اور B.Ed کے امتحان ملتوی جونیئر انجینئر اور سپر وائز امیدواروںکا انٹریو منسوخ
سرینگر /30مئی/اے پی آئی/ کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے لئے جانے والے امتحان 31مئی کو ڈیٹ شیٹ کے مطابق لئے جائیں گے جبکہ BG 3rd semester اور B.Ed امتحان کو سینٹروں پر امتحانی مواد ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہ پہنچانے پر ملتوی کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے دوسرے کورسوں میں داخلہ حاصل کرنے والوں کو راحت دلاتے ہوئے دن کے ایک بجے تک اضافہ کر دیاہے اور یہ سہولیات تین جون تک جاری رہے گی ۔ادھر جونیئر انجینئر (سیول) اور ورکس سپروائزر س کیلئے لئے جانے والے انٹر ویو ملتوی کر دئیے گئے اور ان اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بعدمیں انٹر ویوں لینے کا اعلا ن کیا جائیگا۔اے پی آئی نمائندے کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لئے جائیں اور 31مئی کو جن مضامین کے امتحان لئے جانے والے تھے وہ حسب دستو ر امتحانی سینٹروں میں مقررہ وقت پر لئے جائیں گے تاہم BG 3rd semester اور B.Ed کا امتحانی مواد سینٹروں پر نہ پہنچنے کی وجہ سے ملتوی کئے گئے اور ان امتحانات کو لینے کیلئے بعد میں اعلان کیا جائیگا ۔ادھر کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق نئے کورسوں میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے اوقات کارمیں اضافہ کیا گیاہے نئے کورسوں میں دن کے ایک بجے تک وقت میں اضافہ کیا گیاہے اور یہ سہولیت 3جون تک جاری رہے گی ۔ادھرجونیئر انجینئر (سیول ) اور ورکس سپر وائزر اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے 31مئی 2017کو لئے جانے والے انٹر ویو ملتوی کر دئیے گئے اور ان اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے انٹر ویو لینے کے اعلان بعد میں کئے جائیںگے ۔
Comments are closed.