تاجر کی ہلاکت ،وادی چناب میں مکمل ہڑتال

سرینگر:نامعلوم بندوقو برداروں کے ہاتھوں تاجر کی ہلاکت کے خلاف خط چناب میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر ہو کررہ گئی ۔ اس دوران لوگوں کی کثیر تعداد نے سڑکوں پر آکر قاتلوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ۔

آئی جی جموں کے مطابق قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت لواحقین کے حوالے کی گئی ہے۔ آئی جی نے بتایا کہ قاتلوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے پولیس نے سپیشل تحقیقاتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ہے۔ دریں اثناءبار ایسو سی ایشن کشتواڑ نے بھی تاجر کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے۔

کشتواڑ میں نامعلوم بندوق برداروں نے اشتیاق احمد ڈار نامی تاجر پر پے درپے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اُس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ سنیچر کے روز خط چناب میں واقعے کے خلاف مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔

کشتواڑ ضلع میں لوگوں کی کثیر تعداد نے تاجر کی ہلاکت کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین کے مطابق منصوبہ بند سازش کے تحت تاجر کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور جب تک نہ قتل میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے احتجاجی مظاہرئے جاری رہیں گے۔

اشتیاق احمد نامی تاجر کی نعش جونہی اُس کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد میں اُس کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔

کشتواڑ بار ایسو سی ایشن نے تاجر کے قتل میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حالات کو درہم برہم کرنے ایسے حربے آزمائے جار ہے ہیں۔ آئی جی جموں ڈی ایس جموال کے مطابق تاجر کے قتل میں ملوث افرا دکو بے نقاب کرنے کیلئے سپیشل تحقیقاتی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ آئی جی نے بتایا کہ اس ضمن میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے اور ملوث افراد کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

Comments are closed.