آبگاہوں کے آس پاس پالتھین لفافوں کا کھلے عام استعمال
سرےنگر:شہرہ آفاق جھیل ڈل کے آس پاس پالتھین لفافوں کا کھلے عام استعمال ہورہا ہے جس کی وجہ سے جھیل ڈل کا وجود خطرے میں پڑ گےا ہے ،رےاستی ہائی کورٹ کی جانب سے جھیل ڈل کے ارد گرد پالتھین لفافوں کا استعمال کرنے کی کاروائی پر پابندی عائد کرنے کے باوجود بھی پالتھین لفافوں کا استعمال کھلے عام کیا جارہا ہے اور پھر ان پالتھین لفافوں کو جھیل ڈل میں پھینکنے سے بھی گریز نہیں کیا جارہا ہے ۔
متعلقہ محکمہ کی غےر سنجیدگی کے باعث جھیل ڈل کو شدید خطرات لاحق ہوگےا ہے اور اس پر فوری طور پر قابو نہیں پایا گےا تو جھیل ڈل گندے تالاب کی شکل اختےار کرے گا۔کرنٹ نیوز آف انڈےا کے مطابق شہرہ آفاق جھیل ڈل کو ایشیا کی سب سے بڑی جھیل کا درجہ حاصل ہے اور رےاست جموں وکشمیر کا رخ کرنے والے غےر ملکی سیاح پہلے جھیل ڈل کی سیر وتفریح کرنے کو ترجیح دےتے ہیں ۔
جھیل ڈل رےاست جموں وکشمیر کی ایک پہچان ہے اگر اس جھیل کو بچانے کے سلسلے میں وقت وقت کی حکومتوں نے بڑے بڑے پروجیکٹ ہاتھ میں لئے اور ورلڈ بنک کی جانب سے بھی اس جھیل کو بچانے کے سلسلے میں رقومات فراہم کی گئی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر یا تو وہ پروجیکٹ لاکروں میں دھول چاٹ رہے ہیں ہا پھر ایسے پروجیکٹوں کو زمینی سطح پر عملانے کی کبھی بھی کوشش نہیں کی گئی ۔جھیل ڈل پر پچھلے پچیس برسوں کے دوران اربوں روپیہ خرچ کئے گئے تاہم اس جھیل کی حالت دن بدن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ۔
شہر سرینگر کا تمام فضلہ اس جھیل کی نذر کیا جاتا ہے ۔قانون پر کئی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے ،لوٹ کھسوٹ ،بندربانٹ کے نام پر جھیل ڈل کو تحفظ فراہم کرنے کے دعوے اور وعدے کئے جارہے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ جھیل ڈل کو تب تک کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جاسکتا ہے جب تک نہ اس جھیل کے آس پاس رہائش پذےر لوگوں کو کئی اور منتقل کیا جائے اور ہاو¿س بوٹ مالکان کو اس بات کا پابند بناےا جائے کہ جھیل ڈل میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے پرہیز کیا جائے ۔
ستم ظریفی کا یہ عالم ہے کہ جھیل ڈل کو پالتھین لفافوں کی آماجگاہ بنایا گےا ہے ڈلگےٹ سے لے کر نشاط ،رعناواری سے لے کر حبک تک جھیل ڈل کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ جھیل ڈل کو اس وقت پالتھین لفافوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور محکمہ لاو¿ڈا کی بے حسی اور اس محکمے میں تعےنات ملازمین کی غفلت کی وجہ سے جھیل ڈل تباہی کے دہانے پر پہنچ گےا ہے ۔
رےاستی ہائی کوڑٹ نے باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے ہیں کہ جھیل کے ارد گرد پالتھین لفافوں پر سختی کے ساتھ پابندی عائد کی جائے اور اس جھیل کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سنجیدہ نوعےت کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔سی آئی این
Comments are closed.