ملک یاسین جیل سے رہا

لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک جنہیں پولیس نے 5مارچ کے روز بشیر احمد کشمیری اور غلام محمد ڈار سمیت گرفتار کرنے کے بعد سرینگر سینٹرل جیل میں مقید رکھا گیا تھا کو آج چھے دنوں کے بعد رہا کردیا گیا۔

لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے شوپیان اور پلوامہ میںجاں بحق کئے گئے نوجوانوں کو خراج عقےدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان معصومین کی قربانےاں ہمےشہ ےادرکھی جائےں گی۔فرنٹ کا ایک وفد ضلع صدر پلوامہ غازی جاوید کے ہمراہ شوپیاں اور پلوامہ جاکر جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔

اس موقع پرغازی جاویدنے جاں بحق افراد کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم و ملت نے اپنی آزادی حصول کےلئے لڑنے کا عزم صمیم کیا ہو، اُسے ظالمانہ و جابرانہ ہتھکنڈوں سے شکست نہیں دی جاسکتی ہے بلکہ ظلم و جبر کے یہ ہتھکنڈے ہمارے عزم و حوصلوں کو مزید جلاءبخشنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

انہوںنے کہا ’ہم اس عہد کا اعادہ کرتے ہےں، کہ تحریک آزادی کو اس کی مطلوبہ منزل تک لےجانے کےلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، اور اس راہ میں آنے والے ہرایک مصائب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔‘

Comments are closed.