نوگام میں ریل حادثہ ،ایک نوجوان لقمہ اجل
سرینگر::نوگام سرینگر میں ہفتہ کی صبح ریل کی زد میں آکر ایک 27سالہ نوجوان ازجان ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ7بجے صبح پیش آیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکت خیز اور دلخراش حادثہ انسانی غفلت کے نتیجہ میں ہوا ۔
ندیم منظور ساکنہ کنی پورہ نامی نوجوان نوگام سرینگر میں ریل کی پٹری عبور کررہا تھا ،جس دوران تیز رفتار ریل گاڑی نے اُسے اپنی زد میں لاکر کچل ڈالا ۔عینی شاہدین اور ریلوے پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کی موت موقعے پر ہی ہوئی ۔
پولیس نے ریل حادثے میں جاں بحق ہوئے نوجوان کی نعش اپنی تحویل میں لی اور قانونی و طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد مہلوک شخص کی نعش کو آخری رسومات انجام دےنے کےلئے ورثاں کے حوالے کی ۔
Comments are closed.