جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے ’یومِ آئین‘ کی تقریب منائی

جموں/26نومبر

آج 26 نومبر 2025ءکو 76ویں’ یومِ آئین ‘کی یاد میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جموں وِنگ میں ایک تقریب کا اِنعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس ارون پلی نے آئین کی تمہید پڑھ کر سُنائی جس کے بعد موجود ججوں، عدالتی اَفسران اور رجسٹری کے اَفسران و ملازمین نے بھی اسے پڑھا۔
تقریب میں جسٹس سندھو شرما، جسٹس راج رجنیش اوسوال، جسٹس جاوید اِقبال وانی، جسٹس محمد اکرم چودھری، جسٹس راہل بھارتی، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی، جسٹس محمد یوسف وانی اور جسٹس شہزاد عظیم نے شرکت کی۔
اِس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں رجسٹرار جنرل جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ مہندر کمار شرما، ڈائریکٹر جموں و کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی نصیر احمد ڈار،رجسٹرار ویجی لینس راجیو گپتا،رجسٹرار اِنسپکشن سری نگر اَجے کمار گپتا،ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج( ایل آر پی)امیت شرما،رجسٹرار رولز فیضان الحق اِقبال، رجسٹرار جوڈیشل سواتی گپتا، ر رجسٹرار کمپیوٹر (آئی ٹی ) امیش شرما، رجسٹرار ریکروٹمنٹ بلدیو راج ،رجسٹرار اِنفراسٹرکچر /اسٹیٹس پنکج کمار گپتا، جوائنٹ رجسٹرار ( جوڈیشل و پروٹوکول) میانک گپتا، سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی سنیل کمار اور سینٹرل پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر اِی ۔ کورٹس فیضان نظر کے علاوہ ہائی کورٹ رجسٹر کے دیگر اَفسران و ملازمین شامل تھے۔
’یومِ آئین ‘کے اس اہتمام نے اِدارے کے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ اِنصاف، آزادی، مساوات اور اخوت و بھارئی چارے کے اعلیٰ اصولوں پر کاربند رہے گا اورہندوستان کے آئین میں موجود بنیادی اَقدار کو اُجاگر کرتا رہے گا۔ ’یومِ آئین‘ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہندوستان ایک خودمختار، سوشلسٹ، سیکولر اور جمہوری جمہوریہ ہے اور یہ ہر شہری اور اِدارے کی اِجتماعی ذِمہ داری کو مضبوط کرتا ہے کہ وہ آئینی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کا تحفظ اور پاسداری کریں۔

Comments are closed.