دہلی کار دھماکے میں عمر النبی کو پناہ دینے کے الزام میں فرید آباد کا رہائشی گرفتار: این آئی اے

سری نگر، 26 نومبر

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے فرید آباد کے ایک رہائشی کو دہلی کار بم دھماکے سے فوراً پہلے عمرالنبی کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

سویاب، جو دھوج فرید آباد (ہریانہ) کا رہنے والا ہے، اس مقدمے میں گرفتار ہونے والا ساتواں ملزم ہے۔

ایجنسی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آئی اے نے فرید آباد کے ایک رہائشی کو دہلی میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے سے فوراً قبل دہشت گرد عمرالنبی کو پناہ دینے میں گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویاب، جو دھوج فرید آباد (ہریانہ) کا رہنے والا ہے، اس مقدمے میں گرفتار ہونے والا ساتواں ملزم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ این آئی اے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے 10 نومبر کو ہونے والے کار بم دھماکے سے قبل دہشت گرد عمر کو لاجسٹک مدد بھی فراہم کی تھی۔ اس دھماکے میں قومی دارلحکومت میں لال قلعہ کے باہر متعدد افراد کی موت واقع ہوئی تھی اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے نے اس سے قبل اس مقدمے آر سی – 21/2025/این آئی اے/ڈی ایل آئی کی تحقیقات کے دوران کار بم حملہ آور عمر کے 6 دیگر اہم ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی خود کش حملے سے متعلق مختلف شواہد پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور مختلف ریاستوں میں وہاں کی پولیس فورسز کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے تلاشی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں تاکہ اس بھیانک حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس مہلک دہشت گردانہ حملے کی مکمل سازش کو بے نقاب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
یو این آئی ا

Comments are closed.