پری پرائمری جماعتوں کیلئے سرمائی تعطیلات 26نومبر سے/سکینہ ایتو

ایک تازہ ترین پیش رفت میں حکومت نے پری پرائمری کلاسوں کیلئے موسم سرما کی ابتدائی تعطیلات کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم، سکینہ ایتو نے کہا کہ کل (25 نومبر) کنڈرگارٹن کی کلاسوں میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے آخری کام کا دن ہو گا:انہوں نے کہا”میں نے اس معاملے پر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر سے بات کی ہے۔ کل کنڈرگارٹن کلاسز کے طلباء کے لیے آخری ورکنگ ڈے ہو گا.”

یہ فیصلہ پورے کشمیر میں موسم کی خرابی کے پیش نظر کنڈرگارٹن کلاسوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا جلد اعلان کرنے کے والدین کے مطالبے کے تناظر میں آیا ہے۔

Comments are closed.