لیفٹنٹ گورنر نے سنجوان جموں میں پولیس کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا کیا دورہ

سرینگر /24نومبر /

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے سنجوان میں جموں کشمیر پولیس کے کمانڈو ٹریننگ سینٹر (سی ٹی سی) کا دورہ کیا۔اس منوج سنہا نے تربیتی کورسز کے دوران مختلف خصوصی ماڈیولز اور دیگر سرگرمیوں پر تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا۔ انہیں آپریشنل تیاریوں، خصوصی انسداد دہشت گردی اور تربیت یافتہ افراد کو ٹیکٹیکل ٹریننگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران لیفٹنٹ گورنر نے سی ٹی سی میں زیر تربیت جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔ایس ایس پی، ٹریننگ اور سپیشل آپریشنز نے ٹریننگ کے مختلف اجزاءاور سنٹر کی مجوزہ اپ گریڈیشن اور انفراسٹرکچر کی توسیع کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ نلین پربھات ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، ایس جے ایم گیلانی، خصوصی ڈائریکٹر جنرل (کوآرڈینیشن)،، چندرکر بھارتی، پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ، ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر اور ڈائریکٹر ایس ایس جی بھیم سین توتی، آئی جی پی، جموں؛ رمیش کمار صوبائی کمشنر، جموں اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔

Comments are closed.