بالا کوٹ اوڑی کے حاجی پیر نالہ سے دو نعشیں بر آمد ، تحقیقات شروع

سرحدی قصبہ اوڑی کے بالاکوٹ علاقے کے نزدیک نالہ حاجی پیر سے دو لاشیں برآمد کی گئی

ذرائع نے جاں بحق ہونے والے دونوں کی شناخت بصیر پٹھان (20) ولد سلام دین پٹھان ساکن بالا کوٹ اور اور شفیہ بانو (18)، محمد مشتاق اعوان ساکنہ تجھل کے بطور کی ہے

حکام کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں پھسل کر پہاڑی سے نیچے گر گئے ہیں جس سے ان کی موت واقع ہو گئی ہے۔ "تاہم، صحیح حالات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو جائے وقوعہ سے نکالا

ذرائع نے مزید کہا کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ضروری طبی قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.