ہند وارہ میں نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش، باپ بیٹا گرفتار
ہند وارہ /20نومبر
ہند وارہ میں سیکورٹی فورسز نے نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے باپ بیٹے کی گرفتاری عمل میں لائی
تفصیلات کے مطابق ہندواڑہ پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے قلم آباد کے علاقے میں کام کرنے والے منشیات کے دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیا اور غیر قانونی اسلحہ و گولہ بارود کی موجودگی سے متعلق مخصوص معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کیس زیر نمبر 38/2025جو کہ مختلف دفعات اور سیکشن 7/25 آرمز ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن قلم آباد ہند وارہ میں درج کیا گیا۔
جس پر کارورائی کرتے ہوئے ہائبرڈ دہشت گرد وں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت شاہنواز خان ولد عبداللطیف ساکنہ پٹھواری، نوگام ہند وارہ اور عبداللطیف ولد شاہ رحمٰن کے بطور ہوئی
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرفتار باپ بیٹا علاقے میں منشیات کا نیٹ ورک چلانے میں سرگرم تھے۔
جس دوران ان کے قبضے سے ایک پستول جس میں 7 لائیو راو¿نڈ اور ہیروئن نما ممنوعہ جس کا وزن تقریباً 890 گرام بھی بر آمد کر لیا گیا
مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.