شہر سرینگر میں ٹریفک کے جماﺅ کو کم کرنے میں عوامی تعاون اہم / صوبائی کمشنر کشمیر
سرینگر /20نومبر
شہر سرینگر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں عوامی تعاون طلب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ ” نو ای رکشا زون “ سمارٹ سٹی کے اقدامات کا مقصد کا حاصل کرنا ہے ۔
محکمہ دستکاری اور ہینڈ لوم کشمیر کے زیر اہتمام سرینگر میں ایک پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرک نے کہا کہ سرینگر میں ٹریفک کی بھیڑ ایک متحرک چیلنج بنی ہوئی ہے، جس میں متعدد اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جن میں سے کئی پہلے ہی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام بھیڑ کو کم کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں جس میں عوامی تعاون اب بھی اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں سرینگر روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کی بڑی سڑکوں پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے بعض علاقوں کو ’نو ای رکشا‘ زون قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ سمارٹ سٹی اقدام کے تحت، شہر کے پارکنگ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا ہے، جس میں ٹریفک کے بہاو¿ کو مزید آسان کیلئے ملٹی لیول پارکنگ کی سہولیات کی ترقی بھی شامل ہے۔
Comments are closed.