دہلی دھماکہ :این آئی اے نے سرینگر میں مزید 4 اہم ملزمین کو حراست میں لیا
قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے دہلی دھماکہ کیس میں ملوث چار اور اہم ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جس سے اس کیس میں گرفتاریوں کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چاروں ملزمان کو پٹیالہ ہاو¿س کورٹ کے ضلع سیشن جج کے پروڈکشن آرڈر پر سرینگر میں این آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے ملزمین کی شناخت پلوامہ کے ڈاکٹر مزمل شکیل گنائی، اننت ناگ کے ڈاکٹر عدیل احمد راتھر، لکھنو¿ کے ڈاکٹر شاہین سعید اور شوپیان کے مفتی عرفان احمد وگے کے طور پر کی ہے۔
اس میں لکھا ہے کہ ان سب نے دہشت گردی کے حملے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا جس میں کئی بے گناہ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.