حدمتارکہ پرعارضی سکوت ٹوٹ گیا
اوڑی ،پونچھ: حدمتارکہ پرعارضی سکوت ٹوٹ گیاکیونکہ ہندوپاک افواج کے درمیان اوڑی اورپونچھ سیکٹروں میں گولہ باری کاتبادلہ ہوا،جس دوران جانی پیرباباپوسٹ اوڑی پرتعینات ایک فوجی شدیدزخمی ہوگیا۔دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پردونوں سیکٹروں میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ جوابی کارروائی کے بعدسرحدپارکی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔اُدھر پاکستان نے بھارت پررواں سال400مرتبہ سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ پچھلے15ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں 72شہری ازجان اور172افرادزخمی ہوگئے ۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق جموں وکشمیرمیں لائن آف کنٹرول اوربین الااقوامی سرحدپرکچھ روزتک سکوت کاعالم رہنے کے بعدجمعہ کی صبح ہندوپاک افواج نے بندوقوں کے دہانے کھول دئیے ۔معلوم ہواکہ جمعہ کوصبح صادق سے قبل اوڑی سیکٹرمیں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان فائرنگ اورمارٹرشلنگ کاتبادلہ ہواجوکچھ وقت کیلئے جاری رہا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان رینجرزنے صبح لگ بھگ4بجے اوڑی سیکٹرمیں جانی پیرباباپوسٹ پربلاوجہ شدیدفائرنگ شروع کرد ی ۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی فورسزکوفوری اوربھرپورجواب دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اوڑی سیکٹرمیں جمعرات کورات دیرگئے بھی پاکستانی فوج اورفورسزکی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ اوڑی سیکٹرمیں جانی پیرباباپوسٹ پرپاکستانی رینجرزکی فائرنگ کے نتیجے میں 17جھاٹ سے وابستہ ایک اہلکارپرم ویرسنگھ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیاجسکو اسپتال منتقل کیاگیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں پاکستانی فوج نے فائرنگ کاسلسلہ روک دیا۔اُدھراوڑی سیکٹرمیں ہندوپاک افواج کے درمیان تازہ فائرنگ وشلنگ کاتبادلہ ہونے کے بعدحدمتارکہ کے آرپارسرحدی علاقوں میں پھرعدم تحفظ اورتشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔بتایاجاتاہے کہ پیرباباپوسٹ کے نزدیک تازہ فائرنگ وشلنگ کے بعدنزدیکی دیہات سے کئی کنبے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے ۔اس دوران صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ اورراجوری کے سرحدی علاقوں میں اسوقت تشویش کی لہردوڑگئی اورلوگ گھروں میں سہم کررہ گئے جب ہندوپاک افواج کے درمیان پونچھ سیکٹرمیں فائرنگ اورمارٹرشلنگ کاتبادہ ہوا۔جموں میں دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی وج اوررینجرزنے جمعہ کوصبح ساڑھے9بجے حدمتارکہ پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹرمیں گولہ باری شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کوبھرپورجواب دیاگیا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی وج اوررینجرزکی جانب سے فائرنگ اورشلنگ کیلئے چھوٹے مگرآٹومیٹک ہتھیاراستعمال کئے گئے ۔تاہم اسپارکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دفاعی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں پاکستانی فوج نے فائرنگ کاسلسلہ روک دیا۔اس دوران پاکستانی وزاتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے رواں سال 400 سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں جس کی وجہ سے ایل او سی اور ورکنگ باو ¿نڈری پر صورتحال ابتر ہورہی ہے۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے قومی اسمبلی میں اپنے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو ¿نڈری پر صورتحال ابتر ہورہی ہے، رواں سال بھارتی فوج نے سیز فائر کی 400 سے زائد خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں18 پاکستانی شہری ازجان ہوئے۔بیان کے مطابق گزشتہ برس بھی بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث54 بے گناہ پاکستانی شہریوں نے جاں بحق کیا جب کہ 174 افراد زخمی بھی ہوئے۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کے لئے اقدامات کررہا ہے لیکن ہمارے اقدامات کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔
Comments are closed.