محکمہ تعلیم میں طوالت اورتساہل پسندی ناقابل برداشت:فاروق احمدشاہ
جموں:ریاستی سرکارنے” محکمہ تعلیم میں طوالت اورتساہل پسندی کوناقابل برداشت“ قراردیتے ہوئے یہ واضح کردیاکہ اسکولی اوقات میںاساتذہ کوٹیوشن کی اجازت نہیں دی جائےگی۔کمشنرسیکرٹری محکمہ تعلیم فاروق احمدشاہ نے سرکاری تعلیمی اداروں میں نظم وضبط اوردرس وتدریس کے عمل کوبہتر بنانے کیلئے چیف ایجوکیشن آفیسروں کوہفتے میں3دن اسکولوں کامعائنہ کرنے کی ہدایت دی۔ساتھ ہی انہوں نے تمام چیف اےجوکےشن افسران سے کہا کہ اساتذہ کی تنخواہوں کی واگزاری کے سلسلے مےں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔کے این ایس کے مطابق رےاست جموں و کشمیر مےں محکمہ تعلیم کے سبھی ڈسٹرکٹ انسٹی چیوٹ آف اےجوکےشن اےنڈ ٹرےنگس مراکز کے بنےادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور اِن مراکز کو مزید فعال بنانے کے لئے اےک اےک کروڑ روپے فراہم کئے جائےں گے۔ اس بات کی جانکاری سےکرےٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے سےول سےکرےٹرےٹ جموں مےں کشمیر ڈیوژن کے تمام چیف اےجوکےشن افسران اور منتخبہ ا سکولوںکے سربراہان کے ساتھ اےک ویڈےو کانفرنس کے دوران دی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ڈائٹ مراکز کے بنےادی ڈھانچے کو مستحکم کےا جا رہا ہے وہیں رےاست مےں سکولوں کے بنےادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے رےاستی وزیر تعلیم سےد محمد الطاف بخاری کی ہداےت کے تحت کئی اقدامات کئے جارہے ہےں۔سےکرےٹری تعلیم نے ویڈیو کانفرنس کے دوران کشمیر ڈیوژن کے تمام چیف اےجوکےشن افسران کو ہداےات جاری کیں کہ وہ ہفتے مےں3دن سکولوں کا بذات خود معائنہ کرےں اور تمام متعلقہ زونل افسران اور اسکولی سربراہان کے ساتھ قریبی تال مےل بنائے رکھےں۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت اےسے دو شعبے ہےں جن مےں طوالت ، کوتاہی اور فراموشی کی کوئی گنجائش نہیںہے۔بلکہ ان شعبوں مےں انتظار کے بجائے فوری کاروائی کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے مےں انہوں نے تمام افسران خصوصاً چیف اےجوکےشن افسران کو اپنی ذمہ دارےاں مزید لگن، تندہی اور سنجیدگی سے انجام دےنے کی ہداےت دی۔کشمیرڈویژن سے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو نے دیگر افسران اور ضلع سرینگر کے نامور سکولوں کے سربراہان کے ساتھ ویڈےو کانفرنس مےں حصہ لےتے ہوئے کشمیر ڈےوژن کی مجموعی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سےکرےٹری تعلیم کو جانکاری دی۔ انہوں نے سےکرےٹری موصوف کو ےقین دلاےا کہ تمام ہائر سےکنڈری سکولوں مےں فوری طور بےو مےٹرک نظام لاگو کےا جائے گا۔سےکرےٹری تعلیم نے ویڈےو کانفرنس کے ذریعے لیہہ اور کرگل سمےت رےاست کے دور دراز علاقوں کےرن، مژھل، ٹنگڈار ، وڈون، دچھن، پاڈر، گرےز ،تلےل اور دیگر علاقوں کی تعلیمی صورت حال کا متعلقہ چیف اےجوکےشن افسران کے ساتھ جائزہ لےا۔ انہوں نے ان علاقوں کے چیف اےجوکےشن افسران سے کہا کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے رےاست کے ان دور دراز علاقوں مےں موئثر اقدامات کرےں اور اگر اُنہےں کسی مرحلے پر انتظامی مدد کی ضرورت پڑے گی تو اُس صورت مےں اُنہےں مکمل تعاون فراہم کےا جائے گا۔اُنہوں نے اسکولوں مےں درس و تدریس کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لئے ہداےات جاری کیں کہ ا سکولی اوقات کے دوران کسی بھی استاد کوٹیوشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلکہ اس سلسلے مےں ملوثین کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔ سےکرےٹری موصوف نے تمام متعلقہ افسران کو SRO-43کے تمام زےر التوامعاملات کو ضابطے کے تحت فوری طور حل کرنے کی ہداےات جاری کی۔انہوں نے تمام چیف اےجوکےشن افسران سے کہا کہ اساتذہ کی تنخواہوں کی واگزاری کے سلسلے مےں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ویڈےو کانفرنس کے ذریعے سےکرےٹری موصوف نے SSA،RMSAاور دیگر سکیموں کے تحت رےاست مےں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو جائزہ لےا۔ انہوں نے چیف اےجوکےشن افسر کولگام کو ہداےت دی کہ وہ ضلعے کے بالائی علاقوں مےں سکولوں کے تعمیراتی کام کی بذات خود نگرانی کرے۔ویڈےو کانفرنس مےں اےڈےشنل سےکرےٹری مسرت الاسلام ، اےڈیشنل سےکرےٹری علی افسر خان اور ڈپٹی سےکرےٹری محمد اکبر بٹ کے علاوہ کئی دیگر متعلقین نے بھی حصہ لےا۔
Comments are closed.