ہندوارہ مےں بہنے آبی ذخائیر کے نزدیک بےت الخلا اور کچھ زبح خانے تعمےر
ہندوارہ: ہندوارہ مےں بہنے والی 2اہم ندےوں کے کناروں پر ہزاروں بےت الخلا اور کچھ زبح خانے تعمےر کئے گئے جن سے خارج ہو نے والی گندگی اور غلاضت ان ہی ندےوں مےن جاتی ہے جس کے نتےجے مےں آس پاس علاقے مےں بد بو پھےل گئی ہے جبکہ ندی نالوں پر تعمےرات کی بھر مار سے ان اہم ندےوں کے وجود کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے ۔ قصبہ ہندوارہ اور اس کے مضافات مےں بہنی والی دہگام ندی اور نالہ لتر کے کناروں پر 2ہزار سے زےادہ بےت الخلا تعمےر کئے گئے ہےں اور ان بےت الخلا سے خارج ہو نے والی گندگی اور غلاضت انہی ندےوں مےں جاتی ہے جس کی وجہ سے آس پاس رہائش پزےر آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ دہگام ندی چھوٹی پورہ سے قصبہ ہندوارہ کے بےچوں بےچ گزرتے ہو ئے درش پورہ تک جاتی ہے اور اس ندی کے صاف پانی کو ان علاقوں کے لوگ استعمال مےں لاتے تھے لےکن گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ پی اےچ ای اور ارگےشن و فلڈ کنٹرول محکمے کی غفلت شعاری کی وجہ سے مذکورہ ندےاں مکمل طور نا صاف ہو چکی ہے اور ان ندےوں کا پانی قابل استعمال نہےں رہا کےونکہ ندی کے کناروں پر ہزاروں بےت الخلا تعمےر کئے گئے ہےں اسکے علاوہ کچھ عبادت گاہوں کے بےت الخلاہوں سے خارج ہو نے والی گندگی بھی ان ہی ندےوں مےں جاتی ہے جبکہ ہندوارہ قصبے کے دو بڑے زبح خانے بھی ان ہی ندےوں کے کناروں پر واقع ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ نالہ لتر جو درش پورہ سے براری پورہ تک بہتی ہے کا حال بھی ےہی ہے اور ےہاں بھی بےت الخلاہوں سے خارج ہو نے والی گندگی نالے مےں ہی جاتی ہے لےکن محکمہ ار گےشن اور فلڈ کنٹرول کے علاوہ مےنسو پلٹی ہندوارہ غفلت کی نےند سوئے ہےں اور انہوں نے کبھی بھی ےہ زحمت گوارہ نہےں کی کہ ان ندےوں کو واپس اپنی شکل مےں دو بارہ بحال کےا جائے ۔مقامی لوگوں نے بتاےا کہ ہندوارہ کے بےچوں بےث بہنے والی ان دو اہم ندےوں کے کناروں پر تعمےرات کی بھر مار ہے اور کئی جگہوں پر ندےوں کی شکل بلکل تبدےل ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ان ندےوں کے کناروں سے بےت الخلا اور تعمےرات نہےں ہتائی گئی تو آنے والے وقت مےں ان ندےوں کا نام و نشان نہےں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ان ندےوں کے زرےعے لاکھوں کنال زرعی زمےن کو سےراب کےا جاتا ہے لےکن ندی کے سکڑ جانے اور اس مےں پانی کی کمی کے نتےجے مےں ہزاروں کنال زرعی زمےن بنجر بن گئی ہے جبکہ باقی بچی زرعی زمےن جو ان ندےوں کے زرےعے سےراب ہو تی تھی کا بنجر بننے کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ مال ،ار گےشن فلڈ کنٹرول ڈےوژن ہندوارہ اور مےنسو پلٹی ہندوارہ کے زمہ داروں سے اپےل کی کہ وہ ندی کو دو بارہ اپنی کھوئی ہو ئی شکل مےں بحال کر نے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائےں اور ندی کے کناروں سے غےر قانونہ تعمرات ،بےت الخلا ہٹائےں ۔کے این ایس
Comments are closed.