پونچھ میں اونچائی سے گر نے کے بعد بی ایس ایف پورٹر لقمہ اجل

سرینگر /11نومبر /

بی ایس ایف کا ایک پورٹر پونچھ کے چیمبر کناری (باران) علاقے اونچائی سے گرنے کے بعد موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق ایک پورٹر جس کی شناخت 32 سالہ مشتاق احمد ساکنہ ساوجیاں کے طور پر ہوئی ڈیوٹی کے دوران اچانک پھسل گیا جس کے بعد اس کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایس ایف پورٹر اچانک ڈیوٹی کے دوران پیر پھسل جانے کے نتیجے میں اونچائی سے گر گیا جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے ۔

Comments are closed.