تسیوانگ تھرچن نے اکاونٹنٹ جنرل (آڈٹ) جموں و کشمیر کا عہدہ سنبھالا
سرینگر /06نومبر
تسیوانگ تھرچن نے 6 نومبر 2025 کو اکاﺅنٹنٹ جنرل (آڈٹ) جموں و کشمیر کا عہدہ با ضابط طو رپر سنبھالا
وہ 2007 بیچ کے انڈین آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے افسر ہیں۔ انہوں نے کے پی یادو کی جگہ لی ہے جو 31 اکتوبر 2025 کو سبکدوش ہوئے تھے۔
تھرچن کا تعلق لداخ سے ہے اور انہوں نے اپنی تعلیم لداخ سے حاصل کی۔ جس کے بعد انہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے بی اے کیا ہے۔
تھرچن کے پاس جموں و کشمیر میں سرکاری محکموں کے آڈٹ کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ ہے جس میں خود مختار اداروں (ABs)، PSUs اور مقامی اداروں کا آڈٹ شامل ہے۔ اے جی کے طور پر تعینات ہونے سے پہلے، انہوں نے مئی 2010 میں جموں و کشمیر میں ڈپیٹی اکاو¿نٹنٹ جنرل کے طور پر اور پھر اکتوبر 2016 میں سنیئر ڈپیٹی اکاو¿نٹنٹ جنرل کے طور پر کام کیا ہے۔
انہوں نے سال 2021 سے 2024 تک نئی دہلی میں نیشنل کمپنی لا ٹربیونل میں فائنانشل ایڈوائزر اور پھر کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا، نئی دہلی میں پرنسپل ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔
بین الاقوامی سطح پر، شری تھرچن نے اقوام متحدہ (یو این) میں ڈیپوٹیشن پر ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن جنیوا کا پرفارمنس آڈٹ کیا ہے۔
سال 2020 میں وہ اقوام متحدہ کے ساتھ ڈیپوٹیشن پر سوڈان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور (OCHA) کے آڈٹ کے لیے نامزد ٹیم کا حصہ تھے۔
انہوں نے قونصلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ، سفارت خانہ ہند، ریاض اور سفارت خانہ ہند، بغداد، عراق اور ایئر انڈیا لمیٹڈ، ریاض اور ایئر انڈیا لمیٹڈ، دھران/دمام، سعودی عرب کے آڈٹ کی بھی قیادت کی۔
Comments are closed.