نارکو دہشت گردی کیس میں مطلوب کلیدی ملزم بمنہ سرینگر سے گرفتار / ایس آئی اے

سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے ایک اہم پیشرفت کے بعد نارکو دہشت گردی کیس میں مطلوب کلیدی ملزم کو بمنہ سرینگر سے گرفتار کیا ہے۔

ایس آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملزم بشارت علی ولد محمد صادق ساکنہ تاڈ کرناہ کپواڑہ گزشتہ تین سالوں سے ایس آئی اے کشمیر کی ایف آئی آر نمبر 19/2022میں گرفتاری سے بچ رہا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مقدمہ کرناہ سیکٹر میں سرحد پار سے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث لشکر طیبہ کا ماڈیول پاکستان کے زیر اہتمام نارکو ٹیرر سے متعلق ہے۔

انہوںنے کہا کہ نشہ آور اشیاءکی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو برقرار رکھنے کے لیے ڈالی گئی تھی۔ بشارت چوتھا اشتہاری مفرور ہے جو اس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور ایس آئی اے اس کی گرفتاری کے ساتھ اس کیس کے مزید جوڑوں کو کھولنے کے لیے پر امید ہے

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال SIA کشمیر نے منشیات کی دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں میں متعدد کامیاب آپریشن کیے ہیں، جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیموں کے کچھ اہم کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments are closed.