چیف سیکرٹری نے ایجنڈا آف الائنس پر ہورہی کارروائی کا جائزہ لیا
جموں/08 مارچ چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے آج یہاں انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دورا ن ’ایجنڈا آف الائنس ‘ کی محکمانہ بنیادوں پر عمل آوری کا جائزہ لیا ۔کمشنر سیکرٹر ی جی اے ڈی نے میٹنگ کے دوران مختلف محکموں کی طرف سے کی جارہی کارروائی کا خاکہ پیش کیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ مختلف محکموں کی طرف سے ایجنڈا آف الائنس میں درج ایجنڈا نکات کو پورا کرنے کے عمل میں مزید بڑھاوا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کارروائی کو ایجنڈا آف الانس کی موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے قائم کی سب کمیٹی کو پیش کیا جانا چاہیئے۔چیف سیکرٹری نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اَپ ڈیٹیڈ سٹیٹس رپورٹ جی اے ڈی کو پیش کریں۔
Comments are closed.