سانحہ کھٹوعہ کی غےر جانبدارانہ تحقےقات کی جائے:سرکردہ خواتین
سری نگر08،مارچ سانحہ کھٹوعہ کی غےر جانبدارانہ تحقےقات کی مانگ کرتے ہو ئے کئی سر کردہ خواتےن نے تمام سےاسی جما عتوں پر زور دےا کہ وہ اس انسانےت سوز وا قعے پر خو فناک سےاست اور اسے فرقہ وارانہ رنگ دےنے کا کھےل بند کر دےں۔انہوں نے حکومت پر زور دےا کہ وہ کرائم بر انچ کی جانب سے کی جارہی تحقےقاتی عمل جلد مکمل کر نے کو ےقےنی بنائےںتاکہ قصور واروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔کشمےر نےوز سروس کے مطابق سانحہ کھٹوا کے حوالے سے ملک کی کئی سر کر دہ خواتےن جن مےں کشمےر تائمز کی اےکزےکےٹےو اےڈےٹر انو رادھا باسن ،ہےلپ فاﺅ نڈےشن کی چےر پر سن نگہت شفےع،معروف معلم اور قلم کار نےرج متو ،سابق نائب صدر اسٹو ڈنٹس ےو نےن جواہر لعل نہرو ےو نےورسٹی دہلی شہلا رشےد ،نتا شا کول کے علاوہ معروف قلم کار اور پروفسر اوکلامہ ےو نےورسٹی نے تشوےش کا اظہار کرتے ہو ئے تمام سےاسی جماعتوں پر زور دےا کہ وہ کھٹوا مےں پےش آئے انسانےت سوز واقعے پر خطر ناک سےاست کر نا بند کر دےں ۔انہوں نے اپنے بےان مےں کہا کہ کھٹوا مےں پےش آئے سانحہ کو فر قہ وارانہ رنگت دےنے کی کو شش کی جارہی ہے جو اےک قابل تشوےش بات ہے۔انہو ں نے حکومت پر زور دےا کہ وہ کرائم برا نچ کی جانب سے کرائی جارہی تحقےقات کی کا روائی کو تےز کر کے اس جلد سے جلد مکمل کرےں تاکہ 8سالہ معصوم کے ساتھ بر برےت کر نے والوں کو سخت سزا دی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی آزادانہ تحقےقات ہو تاکہ ان کے لواحقےن کو انصاف فراہم ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ آصفہ کے لواحقےن کو ہراساں کےا جارہا ہے اور ےہ عمل فوری طور پر رک جانا چاہئے ۔سر کر دہ خواتےن نے ےک زبان ہو کر کہا کہ مجر موں کو بچانے کے لئے کئی حر بے استعمال کئے جارہے ہےں اور ان کا طر ےقہ کار قطعی طور پر مہذب نہےں ہو سکتا کےونکہ آ صفہ کے ساتھ پےش آےا المےہ قتل زےادتی اور غےر انسانی ہے اور اس مےں ملوث مجرموں کو سخت سزا ملنی چاہئے ۔سر کر دہ خواتےن کی جانب سے جاری کئے گئے بےان پر جن دےگر افراد نے اپنے دستخط کئے ہےں ان مےں فلم مےکر اور صحافی پون بالی،مندےپ رےن اےڈوو کےٹ ہائی کورٹ جموں ،انسانی حقوق کارکن اےصار بتول،انسانی حقوق کارکن منتاشہ بنت رشےد ،مالوی سلاتھےا،نصرت اندرابی،ڈاکٹر سعےدہ افشانہ،اضابر علی شامل ہےں ۔
Comments are closed.