کے اے ایس افسران کاتبادلہ عمل لایا گیا

جموں::کے اے ایس افسران کاتبادلہ عمل میں لاکراے ڈی سی سوپورخورشیداحمدشاہ کونیاریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرمقرر کیاگیاجبکہ محمداشرف بٹ اورشبیر حسین بٹ کاتبادلہ بھی عمل میں لایاگیا۔کے این ایس کے مطابق 7مارچ بروزبدھ وارکوجنرل ایڈمنسٹریشن کے انڈرسیکرٹری سنجے کمارتکوکی جانب سے ایک حکومتی حکمنامہ زیرنمبر3888جی اے ڈی آف 2018جاری کیاگیا،جسکی روسے وادی کے مختلف اضلاع میں تعینات تین کے اے ایس کاتبادلہ عمل میں لایاگیا۔بمطابق حکومتی آرڈرآئی سی ڈی ایس پروگرام آفیسراننت ناگ محمداشرف بٹ کویہاں سے فارغ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنرسوپورتعینات کیاگیاجبکہ ایک اہم اقدام کے بطورموجودہ اے ڈی سی سوپورخورشیداحمدشاہ کویہاں سے تبدیل کرتے ہوئے کشمیروادی کیلئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرمقررکیاگیا۔حکمنامے کے مطابق کشمیرمیں آرٹی اﺅکی کرسی خالی پڑی تھی ،اوراب یہ ذمہ داری کے اے ایس آفیسرخورشیدشاہ کوسونپی گئی ۔حکومتی حکمنامے کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنراننت ناگ شبیرحسین بٹ کویہاں سے فارغ کرتے ہوئے محمداشرف بٹ کی جگہ آئی سی ڈی ایس پروگرام آفیسراننت ناگ تعینات کیاگیا۔

Comments are closed.