جموں و کشمیر کا وکاس براہ راست نوجوان طاقت کے ساتھ منسلک / منوج سنہا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے انسانی دماغ کو ”زندگی کا سب سے بڑا معجزہ “قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کی ترقی کا مستقبل براہ راست اس کے نوجوانوں کی بااختیار بنانے اور تخلیقی صلاحیتوں سے جڑا ہوا ہے۔
کشمیر یونیورسٹی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے کہا”جموں و کشمیر کا وکاس سیدھا یووا طاقت کے ساتھ جوڑا ہوا ہے۔ ہمیں ایسا ماحول بنانا ہے جو انہیں اختراع کرنے والے، مسائل حل کرنے والے اور آنے والے کل کے لیڈروں میں تبدیل کر سکے“۔انسانی عقل کی طاقت پر روشنی ڈالتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ جو بچہ ابتدائی زندگی میں آسان حسابات جیسے جوڑ، گھٹاو¿ اور ضرب سیکھتا ہے وہ تیز زندگی کی مہارت اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بنیادی مہارتیں نوجوان ذہنوں کو تجزیاتی طور پر سوچنے اور فوری، موثر فیصلے کرنے میں مدد کرتی ہیں۔منوج سنہا نے دنیا بھر کی لائبریریوں میں کتابوں کی گنتی کے لیے گوگل کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیک کی دنیا سے ایک دلچسپ مثال پیش کی۔
Comments are closed.