ریاستی حکومتیں تشدد روکیں: راجناتھ

نئی دہلی:: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج ایک ایڈوائزری جاری کرکے ریاستی حکومتوں کو تشدد روکنے کا مشورہ دیا ہے ۔ مسٹر سنگھ نے ٹوئیٹر پر لکھا”اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہئے اور قانونی دفعات کے تحت رپورٹ درج کی جانی چاہئے ۔

ریاستی حکومتوں کو ایسے واقعات کو روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئے ”۔ انہوں نے تری پورہ میں لینن کی مورتی توڑے جانے کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا”ملک کے کچھ حصوں سے مجسموں کے توڑنے جانے کی اطلاعات ملی ہے ۔

وزارت داخلہ نے بربریت کے ایسے واقعات کو سنجیدگی سے لیا ہے ”۔ قابل غور ہے کہ جنوبی تری پورہ کے بیلونیہ سب ڈویژن میں کچھ لوگوں نے روسی انقلاب کے ہیرو ولادیمیر لینن کی مورتی کو کل بلڈوزر سے گرایا دیا تھا جس کی ملک بھر میں مذمت ہو رہی ہے ۔یو این آئی

Comments are closed.