میر واعظ نے کی خانہ نظر بندی توڑنے کی کوشش،رہائش گاہ کے باہر لیا گیا حراست میں
سرینگر:حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بدھ کو شوپیان چلو کال کے پیش نظر خانہ نظر بند ی توڑ کر شوپیان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی ،جسے پولیس وفورسز نے ناکام بنادیا ۔بدھ کی صبح ساڑھے11بجے جونہی پروگرام کے تحت میر واعظ عمر فاروق نے اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ خانہ نظر بندی توڑ کر نعرہ بازی کرتے ہوئے شوپیان کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی ۔تاہم یہاں پہلے سے تعینات پولیس وفورسز اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ شوپیان چلو کال کے پیش نظرحریت (ع) کے کارکنان اور میر واعظ کے درجنوں حامی موصوف کی رہائش گاہ واقع نگین حضرت بل کے باہر جمع ہوئے ،جس دوران انہوں نے میر واعظ کی قیادت میں شوپیان کی جانب مارچ کرنا شروع کردیا ۔مظاہرین نعرہ بازی کرتے ہوئے جونہی شوپیان کی جانب پیش قدمی کرنے لگے،تو پولیس نے میر واعظ عمر فاروق کو درجنوں حامیوں سمیت حراست میں لیکر نگین تھانے میں نظر بند رکھا ۔
یاد رہے کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے پہنو شوپیان میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو جنگجو ﺅں اور چار عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف شوپیان چلو کی کال دی تھی ۔a
Comments are closed.