لا تعدادلوگوں کی شہداءکے نماز جنازہ میں شرکت آزادی چاہنے والوں کی جیت،ہڑتال،احتجاج کرنے پرکشمیری عوام کی حوصلہ افزائی۔ظفر اکبر
سرینگر ۰۳
حریت لیڈر و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے حکومتی روکاوٹوں کے باوجود اپنے قومی جانبازوں کو خراج پیش کرنے کیلئے ترال جاکر شہید سبزار احمد،فیضان بٹ اور عاقب کے جنازہ میں ان گنت لوگوں کی شرکت سے پوری دنیا پر واضع ہوگیا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی چاہتے ہیں اور اس کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد نہیں بلکہ اپنا عظیم ہیرواور محسن سمجھتے ہیں۔ جنازوں میں شرکت،مکمل ہڑتال ،اور ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کرنے پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس خونی تحریک کے وفادار اور محافظ بھی ہیں اور حصول مقصد آزادی تک اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
حکومتی روکاوٹوں ،کرفیو،ناکہ بندیوں،تلاشیوں ،ظفر اکبر سمیت دیگر حریت قائدین کی نظر بندی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے ہتھکنڈوں سے لوگ موجودہ تحریک آزادی سے کنارہ کش نہیں ہونگے ۔ تنظیم کا ایک وفد مشتاق احمد،فاروق احمد ترال پہنچنے میں کامیاب ہوگے اور مزار شہداءمیں دعاع مجلس میں شرکت کی اور شہداءکو خراج پیش کیا۔دریں اثناع عدنان سلفی ،منظور احمد نے آسیہ نیلوفر کے مزار میں حاضری دیکر انکو خراج عقیدت ادا کیا اور بعد میں انکے گھر شوپیاں جاکر شکیل احمد و دیگر لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
Comments are closed.