اسکول ،کالج آئندہ دو روز تک بند رکھنے کا فیصلہ ،امتحانات ملتوی
سرینگر:شوپیان میں ہلاکتوں کے بعد وادی کشمیر میں پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے تحت اگلے روز تک تمام اسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہلیاہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امن وقانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے پیش نظر اٹھائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت نے آئندہ دو روز تک اسکولوں اور کالجوں کے درس وتدریس کا عمل آئندہ دو روزتک معطل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔حکام کے مطابق یہ اقدامات امن قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے احیتاط کے بطور اٹھائے گئے ۔وزیر تعلیم سید لاطاف بخاری کے مطابق کشمیر صوبہ میں جمعرات اور جمعہ کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں درس وتدریس کا عمل معطل رہے گا ۔ان کا کہناتھا کہ جنوبی کشمیر کو چھوڑ کر ہفتہ سے وادی کے تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل بحال ہو گا جبکہ سوموار سے جنوبی کشمیر میں کلاس ورک بحال ہوگا ۔اس دوران بورڈ امتحانات کو بھی جمعہ تک ملتوی کر دیاگیا ۔
Comments are closed.