ستورہ ترال میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن

ترال: ترال کے مضافاتی علاقہ ستورہ کاکریک ڈاﺅن کرکے فوج اورفورسزنے گھرگھرتلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔کے این ایس کے مطابق جنوبی کشمیرمیں آپریشن آل آﺅٹ کے تحت فوج ،فورسزاورٹاسک فورس اہلکاروں نے منگل کی صبح حساس علاقہ ترال کے ستورہ گاﺅں کومحاصرے میں لیکرجنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔معلوم ہواکہ 42آرآر،سی آرپی ایف کی180ویں بٹالین اورریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے منگل کی صبح ستورہ ترال کواس بناءپرمحاصرے میں لیکرتلاشی کارروائی شروع کی کیونکہ سیکورٹی ایجنسیوں کویہاں کچھ جنگجوﺅں کے موجودیاچھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوﺅںکی موجودگی سے متعلق اطلاع کی بنیادپریہاں کریک ڈاﺅن کیاگیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ منگل کوعلی الصبح فوج اورفورسزنے پورے گاﺅں کوچاروں اطراف سے سیل کررکھاتھاجسکے بعدیہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔لوگوں کے بقول گھرگھرتلاشی کارروائی کیساتھ ساتھ مکینوں اورکچھ مہمانوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔تاہم یہ تسلی ہوجانے کے بعدیہاں کوئی جنگجوموجودنہیں کریک ڈاﺅن ختم کیاگیاتاہم یہ پوراگاﺅں کئی گھنٹوں تک سیل رہا۔

Comments are closed.