عمر عبداللہ کی نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

سری نگر، 17 ستمبر

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے 75 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم کی طویل عمر اور اچھی صحت کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش ہے۔ آپ 17 ستمبر 1950 کو ود نگر گجرات میں پیدا ہوئے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی صاحب کو ان کے 75 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کی اچھی صحت اور طویل عمر کے لئے دعا کی تاکہ وہ قوم اور اس کے شہریوں کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

Comments are closed.