نریندر مودی کی قیادت میں قوم ہر میدان میں بے مثال ترقی کر رہی ہے: منوج سنہا
سری نگر، 17 ستمبر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کی وژنری قیادت میں قوم ہر میدان میں بے مثال ترقی کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش ہے۔ آپ 17 ستمبر 1950 پیدا ہوئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کو ان کے 75 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں وزیر اعظم شری نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر دلی کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ میں آپ کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں’۔
منوج سنہا نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘آپ کی وژنری قیادت میں قوم ہر میدان میں بے مثال ترقی کر رہی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعظم کی وابستگی اور لگن ہم سب کو متاثر کرتی رہے گی’۔
Comments are closed.