فوج وفورسزکا طرزعمل ناقابل قبول:رفیع احمدمیر

سری نگر: حکمران جماعت پی ڈی پی نے ”فوج وفورسزکے طرزعمل کوناقابل قبول“قراردیتے ہوئے کہاہے کہ شہری ہلاکتوں کے واقعات کاتسلسل تشویشناک ہے۔پارٹی ترجمان رفیع احمدمیرنے تشدداورہلاکتوں کے لامتناعی سلسلے کونقطہ تشویش سے تعبیرکرتے ہوئے کہاکہ فورسزمعیاری عملیاتی طریقہ کارکی پابندی نہیں کرتے ہیں ۔کے این ایس کوموصولہ بیان میں پی ڈی پی ترجمان نے کہاکہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ فوج اورفورسزکی جانب سے کارروائیاں انجام دینے کے دوران ’طے شدہ معیاری عملیاتی طریقہ کار‘پرعمل نہیں جاتاہے اوریہی وجہ ہے کہ آئے دنوں شہری ہلاکتوں کے المناک واقعات رونماہوجاتے ہیں ۔رفیع احمدمیرنے اسبات کونقطہ تشویش سے تعبیرکیاکہ ضلع شوپیان کوسانحات کامرکزبنادیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے باربارکی ہدایات اورتلقین کے باجودسیکورٹی ایجنسیاں ’معیاری عملیاتی طریقہ کار‘یعنیStandard Operating Procedure کی پابندنہیں رہتی ہیں بلکہ اُن کی جانب سے SOPکوبارباربالائے طاق رکھاجاتاہے۔ پی ڈی پی ترجمان نے کہاکہ شہری ہلاکتوں کے واقعات یافورسزکی جانب سے معیاری عملیاتی طریقہ کارکی خلاف ورزی کرناکوئی سیاسی ،اپوزیشن یاحکومتی معاملہ نہیں بلکہ یہ ایک ایسی صورتحال ہے جوہم سب کیلئے باعث تشویش ہے ۔رفیع احمدمیرنے مزیدکہاکہ یہ بات باعث تشویش اورالمیہ سے کم نہیں کہ ضلع شوپیان کوہرنوعیت کے سانحات کامرکزبنایاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے ذمہ داروں کواسبات پرسرنوغورکرناپڑے گاکہ حقوق انسانی خلاف ورزیوں اورپامالیوں کے نتیجے میں سیاسی عدم استحکام کی صورتحال طول پکڑرہی ہے ۔ پی ڈی پی ترجمان نے واضح کیاکہ جب تک سیکورٹی حکام اسبات کااحساس نہیں کریں گے اورجنگجووعام شہری میں فرق نہیں کیاجائیگاتب تک کوئی بھی سیاسی پہل یاپیش رفت کشمیرمیں بارآورثابت نہیں ہوگی۔

Comments are closed.