ایس بی آئی آفیسرز ایسوسی ایشن چندیگڑھ سرکل کی 13 ویں سہ سالہ جنرل کونسل میں منعقد

سرینگر // 14 ستمبر /ٹی آئی نیوز/

اسٹیٹ بینک آف انڈیا آفیسرز ایسوسی ایشن چندی گڑھ سرکل کی 13 ویں سہ سالہ جنرل کونسل کا کامیاب انعقاد اتوار کو پنچکولہ کے سیکٹر 5 میں اندردھنش آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ اجلاس میں جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ اور چندیگڑھ سے تعلق رکھنے والے دو ہزار سے زائد ایس بی آئی افسران نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت ایس بی آئی چندیگڑھ سرکل کے چیف جنرل منیجر شری کرشن شرما نے ورچوئل طور پر کی اور افتتاحی خطاب میں ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے افسران کے کردار کو بینکاری نظام کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔کلیدی خطاب آل انڈیا ایس بی آئی آفیسرز فیڈریشن اور آل انڈیا بینک آفیسرز کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کامریڈ روپم رائے نے کیا، جنہوں نے بینک افسران کو درپیش مسائل اور تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر AISBOF کے صدر کامریڈ ارون کر بشوئی سمیت ممتاز شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

ایس بی آئی کے جنرل منیجران شری منمیت ایس چھابرا (NW-1) اور شری نیرج بھارتی (NW-2) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس اجلاس میں ملک کے مختلف سرکلز،احمدآباد، امراوتی، بنگلورو، بنگال، بھونیشور، چنئی، دہلی، حیدرآباد، کیرالا، مہاراشٹر، ممبئی، نارتھ ایسٹ، پٹنہ اور دیگر سے آئے نمائندہ وفود اور قیادت نے پرجوش شرکت کی، جس سے یہ تقریب ایک شاندار اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔ایس بی آئی آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کومریڈ پریبھرات نے کہا کہ سہ سالہ جنرل کونسل بینکاری شعبے سے جڑے اہم مسائل، افسران کی فلاح و بہبود اور تنظیمی مقاصد پر اجتماعی غور و خوض کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔

Comments are closed.