اتل ڈولو مرکزی صحت سیکرٹری سے ملاقی ، صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری اٹل ڈولو نے صحت اور خاندانی بہبود کے سیکرٹری حکومت ہند، پونیا سلیلا سریواستو کے ساتھ ایک وسیع بات چیت کی تاکہ جموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو اپ گریڈ کرنے کے طریقوں پر غور کیا جا سکے۔

چیف سیکرٹری نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعدد میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی انٹیک کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے وزارت کا شکریہ ادا کیا۔

میٹنگ میں مرکزی اسپانسر شدہ کلیدی تعمیراتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، نئے قائم ہونے والے میڈیکل کالجوں میں ایم ڈی/ایم ایس، ڈی ایم/ایم سی ایچ، اور ڈی این بی جیسے اسپیشلائزیشن کورسز کے تعارف اور درخواست دینے والے دیگر کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 50 سیٹوں میں اضافے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

بات چیت میں حال ہی میں قائم ہونے والے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ترتیری دیکھ بھال کی سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ ایمز اونتی پورہ کی تکمیل میں تیزی لانے اور ایمز جموں کی توسیع میں سہولت فراہم کرنے میں وزارت سے مداخلت کی درخواست کی۔

انہوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں وزارت کے تمام اقدامات کو نافذ کرنے میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مرکزی صحت سیکرٹری نے چیف سکریٹری کو میٹنگ کے دوران اٹھائے گئے تمام مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے اور بروقت کارروائی کا یقین دلایا۔

Comments are closed.