حج کرائے میں کمی کی عرضی سپریم کورٹ میں داخل

نئی دہلی :مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ حج کرنے والے ہندستانی حاجیوں کے سفرحج کے کرائے میں کمی اور ہوائی جہاز سے سفر حج کے لئے گلوبل ٹنڈر کے لئے حج سیوا سمیتی نے آج سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر دی جس کی سماعت 9 مارچ کو ہو گی۔

اس عرضی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ سفر حج کرنے والے ہندستانی حاجیوں کے ہوائی کرائے میں کمی کے لئے عدالت عظمی سے مداخلت اور ہدایت سے کام لینے کی درخواست کی گئی ہے ۔ عرضی گزار حافظ نوشاد احمد اعظمی نے جو سمیتی کے صدر ہیں سفر حج کے کرائے کو عام کرائے سے تین گنا بتاتے ہوئے استدلال کیا ہے کہ حج سیزن سمیت کسی بھی سیزن میں ہندستان سے سعودی عرب کا عام طور پر 40 سے 45 ہزار روپے کرایہ لیا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سال ہندستانی حاجیوں کا پہلا سفر کسی سبسڈی کے بغیر ہو گا۔ امور حج کی نگراں وزارت اقلیتی امور کا کہنا کہ سبسڈی ختم ہوجانے کے باوجود سفر حج سستا ہوا۔اتفاق نہ کرنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ معلنہ حج کرایہ مبینہ طور پر مایوس کن اور سیاسی ہے ۔یو این آئی

Comments are closed.