عمر عبداللہ کا کولگام انکاؤنٹر میں قربانی دینے والے دو فوجی جوانوں کو خراج عقیدت
سری نگر، 9 ستمبر
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کولگام میں اپنی جانیں گنوانے والے دو فوجی جوانوں کو یہاں ان کے اعزاز میں پھولوں کی چادر چڑھانے کی ایک تقریب کے دوران شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کی مثالی ہمت، غیرمتزلزل بہادری اور لازوال قربانی کو ہمیشہ گہرے احترام اور تشکر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ کولگام کے گڈر جنگلاتی علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران دو فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس انکانٹر کے دوران 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔
ہلاک فوجی جوانوں کی شناخت صوبیدار پربھات گور اور لانس نائیک نریندر سندھو کے طور پر کی گئی تھی۔
وزیر اعلیٰ کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیاکہ ‘وزیر اعلیٰ نے آج کولگام میں اپنی جانیں گنوانے والے دو بہادر فوجی جوانوں کو پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شاندار خراج عقیدت پیش کیا’۔ پوسٹ میں کہا گیاکہ ‘انہوں نے کہا کہ ان کی مثالی جرات، غیرمتزلزل بہادری اور لازوال قربانی کو ہمیشہ گہرے احترام اور تشکر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا’۔
فوج کی چنا کور نے بھی ان بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ‘ چنار کور صوبیدار پربھات گور اور لانس نائیک نریندر سندھو کی قوم کے لئے فرض کی ادائیگی میں پیش کی جانی والی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ان کی ہمت اور لگن ہمیشہ ہمیں متاثر کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ فوج غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
Comments are closed.