نائب صدر انتخابات : دہلی عدالت سے انجینئر رشید کو ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی

سرینگر /06ستمبر /

دہلی کی عدالت نے تہاڑ جیل میں نظر بند ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 9 ستمبر کو ہونے والے نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کیلئے پارلیمنٹ جانے کی اجازت دے دی۔

ایک بیان اے آئی پی کے چیف ترجمان انعام ان نبی نے کہا کہ پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ انجینئر رشید کو نائب صدر کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے محدود مقصد کیلئے پارلیمنٹ میں لے جایا جائے۔

انہوں نے کہا ” عدالت نے مزید ہدایت کی کہ جبکہ انجینئر رشید کو سفری اخراجات کیلئے فوری طور پر کوئی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن وہ ایک حلف نامہ پیش کرے کہ وہ ہائی کورٹ کے احکامات کیلئے محفوظ کردہ زیر التواءاپیلوں کے نتائج سے مشروط سفر کے اخراجات برداشت کرے گا۔ “

اس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ کے ممبر کی حیثیت سے ان کے حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے تمام ضروری انتظامات کو پارلیمانی قواعد کے مطابق اور مناسب حفاظت کے تحت یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.