تازہ بارشیں : سرینگر جموں شاہرا ہ پھر سے بند ، مغل روڑ پر ٹریفک بنا خلل جاری

ٹنل کے آر پار تازہ بارشوں کے بعدسرینگر جموں شاہراہ اور سمتھن کشتواڑ شاہراہ ایک بار پھر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند ہوئی تاہم مغل شاہراہ پر ٹریفک بنا کسی خلل کے جاری ہے ۔

ٹریفک حکام نے منگل کی صبح بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر شدید بارش کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی، جبکہ سنتھن ٹاپ روڈ بھی بدستور بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

تاہم، بھاری بارش کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جا سکی۔

حکام نے بتایا کہ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں اور مزید تفصیلات تک شاہراہ پر
سفر سے گریز کریں۔

Comments are closed.