سرینگرجموں شاہراہ پانچویں روز بھی بند
سری نگر، 30 اگست
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑںے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کو مسلسل پانچویں روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔
حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ پر حسب ایڈوازئری ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے ہفتے کو بتایا کہ قومی شرہراہ ہنوز بند ہے۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
ان کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ پر حسب ایڈوازئری ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔
اہلیان وادی کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ بند ہونے کے ساتھ وادی میں گراں بازاری آسمان چھونے لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خورد و نوش کی اچانک قلت پیدا ہوجاتی ہے۔
Comments are closed.