خراب موسمی صورتحال : جموں کشمیر میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے / سکینہ ایتو

خراب موسمی حالات کے درمیان حکومت نے کل یعنی جمعرات کو جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں جمعرات کو اسکول اور کالج بند رہیں گے۔وزیر کے مطابق یہ فیصلہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ موسلادھار بارش نے جموں و کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کر دی ہے جس میں دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں میں پانی کی سطح کشمیر میں سیلاب کے اعلانیہ نشان سے اوپر اور جموں صوبے میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے ۔

Comments are closed.