ریاسی لینڈ سلائیڈنگ میں جانی نقصان ، وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس
وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاسی جموں میں ویشنو دیوی مندر کے راستے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ” ماتا ویشنو دیوی مندر کے راستے پر مٹی کے تودے گرنے سے جانوں کا نقصان افسوسناک ہے۔ “
وزیر اعظم نے مزید لکھا ” میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ تمام متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔ سب کی سلامتی اور بھلائی کیلئے میری دعائیں۔
خیال رہے کہ ویشنو دیوی مندر کے راستے پر منگل کے دوپہر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 30سے زائد یاتریوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔
Comments are closed.