لیفٹنٹ گورنر نے جموں کی موجودہ صورتحال اور راحتی کاموں کا لیا جائزہ

جموں /27اگست

جموں میں موسمی قہر سامانیوں کے بیچ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انہوں نے صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور دیگر سینئر افسران سے بات کی اور سیلاب کی صورتحال اور بچاو اور راحتی کاموں کا جائزہ لیا۔

لیفٹنٹ گورنر نے ایکس پر لکھا ”جن علاقوں میں سیلابی پانی کم ہو رہا ہے وہاں ترجیحی بنیادوں پر بجلی، مواصلات اور پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی“۔

انہوں نے مزید لکھا” 5000 سے زائد افراد کو نشیبی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ فوج، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف صوبائی کمشنر کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ امدادی سامان کی مناسب فراہمی ہو اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے“۔

Comments are closed.