جموں سیلابی صورتحال: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ہنگامی دورے پر روانہ ہوں گے

سری نگر،26اگست
جموں صوبے کے مختلف حصوں میں بارشوں اور طغیانی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سری نگر سے جموں کی اگلی دستیاب پرواز سے روانہ ہوں گے۔

عمر عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا: ’جموں صوبے کے کئی حصوں میں صورتحال خاصی سنگین ہے۔ میں ذاتی طور پر صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے سری نگر سے جموں کی اگلی پرواز پر روانہ ہو رہا ہوں۔ اس دوران، ہنگامی بحالی اور دیگر ضروری اقدامات کے لیے ڈپٹی کمشنروں کو اضافی فنڈز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔‘

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ سے تاکید کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری بحالی کے کام شروع کیے جائیں اور لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام سے رابطے میں رہیں

Comments are closed.