خراب موسم :جموں صوبے کے تمام اسکول 26 اگست تک بند رہیں گے
جموں،25اگست
جموں و کشمیر محکمہ تعلیم نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر جموں ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 26 اگست تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں، ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق جموں کے تمام اضلاع میں اسکول بند رہیں گے تاکہ موسمی خطرات کے دوران کسی قسم کی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔
انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں اور موسم کی بہتری تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Comments are closed.