کشتواڑ سانحہ کو لیکر وزیراعظم بہت فکر مند ، صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں/ راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ خراب موسمی صورتحال کے بیچ جموں پہنچ گئے ۔ جموں ہوائی اڈے پر ان کا مرکزی وزیر اور ادھم پور کے ممبر پارلیمنٹ جتیندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے استقبال کیا جس کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں کے میڈیکل کالج گئے جہاں وہ وہاں زیر علاج زخمیوں سے ملیں ۔

انہیں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کی حالت کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج کچھ متاثرین سے ملاقات کے بعد کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ایک دور افتادہ گاو¿ں میں حالیہ بادل پھٹنے سے بہت فکر مند ہیں۔

زخمیوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کا ان کا منصوبہ خراب موسم اور راستے میں سڑک پر تازہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے پورا نہیں ہو سکا۔

راج بھون کیلئے اسپتال سے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے مختصر بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا” وزیراعظم بہت فکر مند ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میں نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ “ انہوں نے کہا کہ اب ہم راج بھون جا رہے ہیں جہاں ہم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے (متاثرہ) لوگوں سے بات کروں گا ۔ واقعے کے بعد اسپتال میں داخل ہونے والوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر ڈاکٹروں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ زخمی افراد اطمینان بخش طور پر صحت یاب ہو رہے ہیں۔

Comments are closed.