ادھم پورہ میں المناک حادثہ : ماں بیٹا لقمہ اجل ، باپ شدید زخمی

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹکری ادھم پور کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں کشتواڑ کے رہنے والے ایک ماں اور بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ باپ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت شفیقہ بیگم زوجہ عبدالکبیر زرگر اور ان کے 33 سالہ بیٹے آصف کبیر زرگر ساکن کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی بلینو کار جموں سے کشتواڑ کی طرف جارہی تھی، کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے دیوار سے ٹکرا گئی۔

زخمی عبدالکبیر زرگر ریٹائرڈ این ایچ پی سی جی ایم سی جموں میں زیر علاج ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.