کشمیر میں 23سے 27اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

سرینگر /20اگست /

وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسمی صورتحال جاری رہی جس دوران بارشوں کے نتیجے میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کافی کمی درج ہوئی ۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے تازہ موسمی پیشگوئی کرتے ہوئے 22اگست تک مجموعی طو رپر موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق 20 سے 22 اگست تک موسم عام طور پر گرم اور مرطوب رہے گا تاہم چند مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 22 اگست کی رات جموں، ریاسی، ادھم پور، راجوری، کٹھوعہ اور سانبہ میں کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اور 26 اگست کے درمیان موسم کی سب سے اہم سرگرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں منتخب مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ متاثر ہونے والے علاقوں میں جموں، ریاسی، ادھم پور، سانبہ، کٹھوعہ، راجوری، اننت ناگ اور کولگام شامل ہیں جبکہ پونچھ، رام بن ، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں درمیانی سے شدید بارش متوقع ہے۔انہوںنے کہا کہ 27 سے 30 اگست تک موسم دوبارہ گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات سنیٹر سرینگر نے کہا کہ 23سے 26اگست کے دوران شدید بارشوں، بادل پھٹنے، طوفانی سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور پتھراو¿ کے امکان سے خبردار کیا ہے۔ لوگوں کو دریاو¿ں، ندی نالوں، نالہوں، ڈھیلے ڈھانچے اور کمزور علاقوں سے دور رہنے اور انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں لکھا گیا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ رہنما خطوط پر عمل کریں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Comments are closed.