کرپال خاندان کو صدمہ

انتہائی افسوس کے ساتھ خبر دی جاتی ہے کہ ظہور احمد کرپال (صدر غوثیہ مسجد شاہین کالونی وانتظامیہ کمیٹی شاہین کالونی وانہ بل ) اور لطیف احمد کرپال ساکنان شاہین کالونی وانہ بل کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحومہ اعلیٰ اخلاق کی حامل نیک خاتون تھیں .ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انتظامیہ انتفاضہ کمیٹی اور مسجد کمیٹی شاہین کالونی سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اس دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ظہور صاحب عبداللطیف صاحب کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 10.30 بجے ادا کی جائے گی۔

عبدالرشید وانی
جنرل سیکرٹری
غوثیہ مسجد حنفیہ
شاہین کالونی وانہ بل

Comments are closed.