پانپور میں غر قاب ہوئے کولگام کے شہری کی نعش بر آمد

سرینگر /14اگست /

13 اگست کو لیتر بل پانپور کے قریب دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش جمعرات کی شام برآمد کی گئی، جس کے بعد آپریشن ختم کیا گیا ۔

جاں بحق شہری کی شناخت خورشید احمد ولد مشتاق احمد ساکنہ دمحال ہانجی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نعش کی بر آمد گی کے بعد قانونی کارورائی کیلئے اس کو تحویل میں لیا گیا جس کے بعد آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ نعش کی بازیابی ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس ،نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، مقامی پولیس اور رضاکاروں کی مربوط کوششوں سے ممکن ہوئی۔

Comments are closed.